گروگرام،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں ہوئے 7سات سال کے طالب علم کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے پردیمن کے والد برن کمار ٹھاکر کی درخواست پر سماعت کی۔ کورٹ نے مرکزی حکومت، ہریانہ حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس دیا ہے۔ کورٹ نے تین ہفتے میں جواب مانگا ہے کہ کیا اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کروائی جانی چاہیے۔
پردیمن کے والد برن ٹھاکر نے کہا، "سپریم کورٹ نے ہماری درخواست پر مرکزی حکومت، ہریانہ حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے اور تین ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ یہ نوٹس صرف ایک اسکول تک محدود نہیں ہے، ملک کے سبھی اسکولوں کے بارے میں ہے، ذمہ داری طے ہو، سی بی آئی جانچ ہو، یہ ہماری مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ اور ہریانہ حکومت پر پورا بھروسہ ہے۔
پردیمن کے والد برن ٹھاکر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہماری درخواست پر مرکزی حکومت، ہریانہ حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے اور تین ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ریان کیس کے علاوہ چار دنوں میں ملک کے مختلف نجی اسکولوں میں طلباء و طالبات کے ساتھ ہوئے واقعات کے بعد اسکولوں میں طلبہ کی حفاظت پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے۔ اس معاملہ میں کورٹ میں منگل کو سماعت ہو گی۔بتا دیں کہ پردیمن 8ستمبر کو اسکول کے واش روم میں خون سے لت پت ملا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دیر شام پولیس نے اسکول کے بس کنڈکٹر کو ایک قاتل کے طور پر پیش کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی۔ بدفعلی میں ناکام رہنے پر اس نے بچہ کا قتل کر دیا۔